ملتان؛مچھلی منڈی چمڑا مارکیٹ  کے چمڑے کے گودام میں آگ لگ گئی،ریسکیو1122 بجھانے میں مصروف

27

ملتان،21 اکتوبر(اے پی پی):مچھلی منڈی چمڑا مارکیٹ  کے ایک چمڑے کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو1122 کے مطابق آگ گودام کے ایک کمرے میں لگی ہے، ریسکیو  کی آگ بجھانے والی چھ گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔آگ لگنے کی وجہ  تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔