نارووال،21 اکتوبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کو رواں ماہ کے دوران ہونے والی کارروائی کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چیف سیکریٹری پنجاب کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں روزانہ کی بنیادپرپرائس چیکنگ کا عمل جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹس کواس حوالے سے سپیشل ٹاسک دیاگیاہے جس کے تحت پرائس مجسٹریٹ کیجانب سے دوکانیں چیک کرکے قیمتوں پر عمل درآمد کویقینی بنایاجارہاہے۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نےضلع بھر میں تعینات تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ کارروائیوں میں تیزی لائیں تاکہ اوور چار جنگ کی شکایات کا خاتمہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس دل جمعی کے ساتھ کام کریں اور پرائسزکے حوالے سے مقررہ اہداف کوہرصورت یقینی بنایاجائے۔
ڈی او انڈسٹریز نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ رواں ماہ یکم اکتوبرسے20اکتوبرکے دوران اب تک 4ہزار5سو49دوکانوں کی انسپکیشنزکی گئی جن میں 437 دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئےجنہیں مجموعی طورپر20لاکھ15ہزار500 جرمانہ کیاگیااور 5دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔جبکہ ایک دوکان سیل کی گئی۔











