توشہ خانہ تحفے ملک کی امانت ہوتے ہیں، عمران خان نے ان میں خیانت کی، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ

14

میرپورخاص،22 اکتوبر (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں جو تحفے ہوتے ہیں وہ ملک کی امانت ہوتے ہیں اس میں عمران خان نے خیانت کی ہے۔

ان خیالات  کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گالی گلوچ کی سیاست کی پیدوار خان نے شروع کی، بلے باز کبھی بھی سیاستدان نہیں بن سکتا ہے ، عوام کو کب سمجھ میں آئے گی کہ بلے باز بلے باز ہی رہے گا۔

  سردار شاہ نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہم دنیا  میں  تنہا ہوچکے تھے اور اب ملک آہستہ آہستہ ٹریک پر آرہا ہے،معیشت مضبوط ہورہی ہے، ڈالر نیچے آرہا ہے اور پیٹرول کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں ۔