چنیوٹ،26اکتوبر(اے پی پی):تھانہ چناب نگر پولیس نے 8سالہ منظم بی بی کا اندھا قتل چند دنوں میں ٹریس کر کے ملزمان گرفتارکرلئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5اکتوبر کو تھانہ چناب نگر پولیس کو 8سالہ منظم بی بی دختر اورنگزیب سکنہ موضع برج باہبل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی، دوران سرچ آپریشن گھر کے قریبی فصل سے منظم بی بی کی نعش ملی،منظم بی بی کو گلے پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیاتھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کیا گیا ۔8سالہ مقتولہ منظم بی بی کو اس کی سگی پھوپھی نورین نے قتل کروایا تھا جبکہ دیگر ملزمان میں آصف،آفتاب پسران مانک اقوام وینس سکنہ محلہ طاہر آباد شامل ہیں ۔ ڈی پی او نے اندھا قتل ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی،تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔