لاہور،27 اکتوبر (اے پی پی ): 73ویں پنجاب گیمز میں شامل ایتھلیٹس کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں گلگت بلتستان سے آئے مختلف کھیلوں کے 50 مرد و خواتین کھلاڑی شامل تھے، گلگتی کھلاڑیوں نے سیف سٹیز کیمروں کی آنکھ سے لاہور شہر کا جائزہ لیااور کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سرویلنس وال کا نظارہ متاثر کن ہے، خواتین کھلاڑیوں نے ویمن سیفٹی ایپ کی فیچرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد کو ایمرجنسی 15 سسٹم، میڈیا مینجمنٹ سینٹر کی آگاہی مہم بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نےوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، مستقبل کے ستارے سامنے آئیں گے،سپورٹس اور یوتھ ایکسچینج پروگرام صوبائی ہم آہنگی میں اہم ہیں، پنجاب گیمز کے دوران تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کو یقینی بنایا۔











