اوکاڑہ،27 اکتوبر (اے پی پی): معروف سماجی تنظیم “تہذیب” کے زیر اہتمام سابقہ روایات کے مطابق مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کار کردگی کی حامی خواتین و حضرات کیلئےاوکاڑہ آرٹس کونسل میں رنگا دنگ تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیاتھے۔
تقریب میں سماجی تنظیم موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوزر” ماڈا” کی جنرل سیکریٹری مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،شاعرہ شبانہ زیدی، پرنسپل ڈی پی ایس کالج میڈم ثروت حسن، بزنس وومن شہناز ظفر،شاعر احمد ساقی، فضل احمد خسرو،آرٹسٹ غلام مصطفےٰ مغل جی، اسسٹنٹ کمشنرآمنہ احسان،صدراوکاڑہ پریس کلب شہباز شاہین،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی، فوٹو گرافر انفارمیشن وسیم طارق،ریذیڈینٹ ڈائریکٹر اوکاڑہ آرٹس کونسل حماد چیمہ نےایوارڈز حاصل کئے۔











