نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا،کمشنر

39

ملتان،31 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا، حکومت پنجاب نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔کمشنر نے نشتر 2 پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم جاری کیا اور کہا وقت مقررہ پر او پی ڈی فعال کرنے کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے،حکومت پنجاب نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے اور کہا اربوں روپے کی لاگت سےصحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں،رواں مالی سال کے تمام فنڈز کو مقررہ ڈیڈ لائن میں استعمال کیا جائے اور کہا نشتر ٹو منصوبے پر دن رات کی شفٹ میں کام کیا جائے اس کی تعمیر سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا اور کہا نشتر ٹو کے منصوبے میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں بھی شامل کی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ، متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ نشتر ٹو 57 ایکڑ پر محیط، فیز ون میں 237 کنال پر کام جاری ہے اور کہا 120 بیڈز کی ایمرجنسی میں 60 بیڈز نیورو کیلئے مختص کئے گئے ہیں سٹیٹ آف دی آرٹ 10 آپریشن تھیٹرز،50 بیڈز شعبہ اطفال کیلئے مختص کیا گیا ہے 160 بیڈز زچہ و بچہ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔