مری انتظامیہ سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے؛ اسسٹنٹ کمشنر

51

مری ،31 اکتوبر(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ ٹورزم کے فروغ کے لئےمری انتظامیہ اور تمام تاجر تنظمیں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کے لئے کوشاں ہیں ۔

مری کی عوام کے نام اپنے  ویڈیو  پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے سال سانحہ کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں جو خوف آیا ہے اس کو ختم کرنے کے لئے بھرپور انتظامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مری کے ساتھ خوشحالی اور تفریح کا نام جڑا ہے اس کو بحال کررہے ہیں اور سیاحوں کی سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔