پاکستان باکسنگ کونسل کی نگرانی  پہلےپروفیشنل باکسنگ مقابلے اختتام پذیر

19

ملتان،31 اکتوبر(اے پی پی):پاکستان باکسنگ کونسل کی نگرانی  میں ایکٹیویٹڈ پروموشن کے زیراہتمام  پہلےپروفیشنل باکسنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔پاکستان کی پہلی پروفیشنل باکسنگ پروموٹر مس بختاور اس  ایونٹ کی چیف کوآرڈینیٹر تھیں۔

نتائج کے مطابق ایکٹی ویٹڈ پروموشن پروفیشنل باکسنگ کے سلسلے میں چار فائٹ کروائی گئیں سپر بینٹم کیٹیگری میں محمد شہباز اور محمد اسماعیل کا مقابلہ برابر قرار دیا گیا ۔ فیدر ویٹ کیٹیگری میں محمد اسامہ فاروق نے محمد عدنان کو شکست دے دی سپر لائٹ کیٹیگری میں محمد علی نے طلحہ غفار کو ہرادیا سپر مڈل ویٹ کی آخری فائٹ میں محمد ظلال حیدر نے ساجد علی کو تھرڈ راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیاان مقابلوں میں آفیشل  ریفری کے فرائص زید اور سبغت اللہ خان نے انجام دیئے۔ ججز پینل  رحمان سعید خان۔ محمد کاشف بلال، مسلم احمد خان، آفتاب خان پر مشتمل تھا۔ایونٹ  انسپکٹر محمد جاوید بلوچ کو مقرر کیا گیا۔

 ایونٹ کے اختتام پر چیف کو آرڈینیٹر مس بختاور نے پاکستان باکسنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری  کلیم احمد آزاد ۔پی بی سی میڈیکل بورڈ کے چئیرمین نعیم احمد آزاد پی بی سی رنگ آفیشلز چئیرمین  محمد جاوید بلوچ کے ہمراہ  کیش ایوارڈز  تقسیم کیے۔