اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ جیل میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد

20

اوکاڑہ،02اکتوبر(اےپی پی): ڈسٹرکٹ جیل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی،انٹیلی جنٹس،اسپیشل برانچ،سیکورٹی برانچ،بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو 1122،ٹریفک پولیس اورجیل کے عملہ نے حصہ لیا اور مبینہ دہشتگردوں کی اطلاع پر اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فرضی دہشتگردوں کو  رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔اس موقع پر مشقوں میں حصہ لینے والے اداروں کے اہلکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے،وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لئے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔