لاہور؛ ترکش وفد کا الحمراء کا دورہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

13

لاہور،02 نومبر(اے پی پی): ترکش قونصلر جنرل کی سربراہی میں ترکش وفد نے الحمراء کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے وفد کا استقبال کیا۔ قونصلر جنرل ایمن اوزبے نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 قونصلر جنرل ایمن اوزبے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء ثقافتی پروگرام کے لئے مثالی جگہ ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے قونصلر جنرل ایمن اوزبے کو سوونیئر پیش کیا۔ ترجمان الحمرا نے کہا کہ الحمراء ایک خوبصورت پروگرام رقص درویش کی میزبانی کرئیگا۔

 الحمراء زندہ دلان ِلاہور کے لئے صوفی رقص پر مبنی پروگرام “رقص درویش” کا انعقاد کرئے گا۔ “رقص درویش”کے پروگرام میں آرٹسٹ اپنے منفرد اور خاص انداز میں صوفی رقص پیش کریں گے۔