ملتان،03 نومبر(اے پی پی):کمشنر اشفاق احمد چوہدری نےانسداد ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس کیلئے شہر کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ بوسن ٹاؤن، شیر شاہ ٹاؤن میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور کہابوسن ٹاؤن، شیر شاہ ٹاؤن کی مکمل سویپنگ کروائی جارہی ہے۔ اشفاق احمد چوہدری نے علاقہ مکینوں سے ڈینگی ٹیموں بارے بات چیت کی اور کہا ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں، غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کروں گا اور کہا جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کریں اور مقررہ ٹارگٹ سے کم سرگرمیوں پر متعلقہ افسران کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمشنر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں تیزی لائی جائے، لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں، ٹائر شاپس، قبرستانوں کی سرویلنس کریں اور کہا ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب کمرشل مقامات سربمہر کئے جائیں اور کہا علماء کرام جمعہ کے خطبات میں میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کریں۔











