ملتان،30 نومبر (اے پی پی ): پنجاب آرٹس کونسل ملتان کے زیر اہتمام پاکستان کے نامور گلوکاروں کی موسیقی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے فیملی میوزیکل پروگرام ” آواز دے کہاں ھے” مورخہ 6 نومبر بروز اتوار شام چھ بجے ملتان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں ملتان کے نامور گلوکاروں ثوبیہ ملک، سعدیہ ھاشمی،میرو صبا،فرح خان،حفصہ ندیم،فیاض بخاری ،عمران مغل،یونس خان، خلیل گجر اور زبیر بھپلا پاکستان کے میوزک لیجینڈز مہدی حسن،نور جہاں،مالا،مہناز، ناھید اختر،غلام عباس،فریدہ خانم،مسعود رانا،اخلاق احمد، غلام علی،مسعود رانا عنایت حسین بھٹی، رونا لیلی اور روبینہ بدر سمیت دیگر معروف گلوگاروں کے گیت گاگر ان کی موسیقی میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرینگے۔اس پروگرام کی نظامت شمیم انصاری کریں گی جبکہ پروگرام میں شرکت کے لیئے داخلہ فری ہے۔











