پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 یوتھ کرکٹ سیریز کے آغاز پر میچ کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی

14

ملتان،03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 یوتھ کرکٹ سیریز کے آغاز پر بین الاقومی کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر دونوں ممالک کے مابین چار روزہ میچ کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں میزبان پاکستان جونیئر ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور بنگلہ دیش جونیئر ٹیم کے قائد احرار امین نے چار روزہ چیمپئن ٹرافی کی نقاب کشائی کی ۔میزبان اور مہمان دونوں ممالک کے کپتانوں نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

سیریز کے واحد چار روزہ میچ سے ایک روز قبل پاکستان اور بنگلہ د یش ٹیموں نے ملتان سٹیڈیم پر بھرپور نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔