پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قدر نگاہ سے دیکھتا ہے،سردار ایاز صادق

14

اسلام آباد،04نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اور اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قدر کی  نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو   ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پکاچی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے،ملاقات میں ترکیہ کے بینکنگ سیکٹر کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

دونوں فریقوں نے معاشی، قانونی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔