پشاور ،07 نومبر (اے پی پی )؛تھانہ حیات آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ایس پی اظہر خان نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز ،راہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث د و خطرناک گینگز کو گرفتارکر لیا اور ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین افغان باشندوں سمیت مجموعی طور پر خطرناک پانچ ملزمان گرفتار ہوئے۔
ایس پی اظہر خان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث ہیں ملزمان سے 5عدد موٹر سائیکل،ایک عدد رکشہ اور چھینی گئی نقد رقم ڈیڑھ لاکھ روپے اور32عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔