اوکاڑہ؛پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد ،شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے

27

اوکاڑہ،14نومبر(اے پی پی ):پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کے لئے سول سوسائٹی اوکاڑہ کی طرف سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں موٹر سائیکلز، ٹریکٹر ٹرالیوں، گاڑیوں میں سوار اور سینکڑوں پیدل شرکاء فیصل آباد روڈ، پرانی کچہری ، تحصیل روڈ  سے ہوتے ہوئےپریس کلب کے سامنے پہنچے۔ سول سوسائٹی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے اور  پریس کلب کے سامنے  فوج کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ ریلی میں نوجوان، بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے۔ریلی کے شرکاء نے ملک کی سلامتی استحکام اور امن وامان کے لئے دعا بھی کی۔