ملتان،17 نومبر( اےپی پی): اڈہ پیر ے والا پرانا شجاع آباد روڈ پر المکہ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو کے مطابق فیکٹری میں لنڈے کے کپڑے سے کاٹن بنائی جاتی ہے ۔ بتایا گیا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ آخری اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پایا جا چکا ہے کولنگ کا عمل جاری ہے۔











