مظفرگڑھ،18 نومبر(اے پی پی): 7ویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے،کوالیفائنگ مقابلوں کا افتتاح مینیجنگ ڈائریکٹر ، ٹی ڈی سی پی آغا محمد عباس نے کیا۔کوالیفائنگ مقابلوں کا کل ٹریک 2.8 کلومیٹر ہے،ٹریک پر پہلے سید آصف امام اور ساجد کی گاڑی نمبر 506 روانہ ہوئی جس نے ایک منٹ 39 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا،کوالیفائنگ مقابلوں میں 115گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ جن میں 4 گاڑیاں خواتین ریسرز کی ہیں،خواتین ریسرز میں رخشندہ جبین ، رباب سلطان ہمراہ بشریٰ سلطان ، پلوشہ حیات ہمراہ ماریہ جبار، اور ماہم شیراز شامل ہیں ہیں جبکہ نامور ریسرز میں نادر مگسی ، صاحبزادہ محمد علی سلطان اور زین محمود شامل ہیں۔











