مظفرگڑھ؛ جیپ ریلی سٹاک کٹیگری کے مقابلے مکمل،زوہیب حسن،سلطان بہادر،فلک اورجمیل پہلے نمبر پر

26

مظفرگڑھ، 19 نومبر (اے پی پی): تھل جیپ ریلی کا سٹاک کٹیگری راؤنڈ مکمل،سٹاک راؤنڈ کی اے کیٹیگری میں ذوہیب حسن 2 گھنٹے 23 منٹ 13 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے،اے کیٹیگری میں میر نواز دشتی دوسرے اور علی مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔

سٹاک راؤنڈ کی بی کیٹیگری میں سلطان بہادر 2 گھنٹے 26 منٹ 10 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے، بی کیٹیگری میں بسمل دوسرے اور عمر تیسرے نمبر پر رہے،سٹاک کی سی کیٹیگری میں فلک 2 گھنٹے 38 منٹ 30 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے،سی کیٹیگری میں راشد دوسرے اور جہانزیب عمرانی تیسرے نمبر پر رہے، سٹاک کی ڈی کیٹیگری میں جمیل 2 گھنٹے 39 منٹ 20 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے پہلے نمبر پر رہے،ڈی کیٹیگری میں حسنین نے دوسری اور اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سٹاک ویمن کیٹیگری میں رباب نے ایک گھنٹہ 30 منٹ میں فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سٹاک کیٹیگری کے مقابلوں کے دوران 2 گاڑیاں حادثہ کی شکار ہو گئیں، فنشنگ پوائنٹ سے کچھ پہلے ریسر ٹیپو گرمانی کی گاڑی نمبر 609 الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، ریسکیو ٹیم نے ڈرائیور  کو طبی امداد دے کر ان کی گاڑی سیدھی کر کے ٹریک پر ڈال دی۔

وزیر والا پوائنٹ پر ریسر ایاز سومرو کی گاڑی نمبر 811 کا ٹائر برسٹ ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ٹائر تبدیل کر کے گاڑی ٹریک پر ڈال دی۔آج عوام کی تفرہح کےلئے ہیڈ محمد والا کے مقام پر چھانگا مانگا ٹیلے پر مظفرگڑھ اور ملتان کی کبڈی کی ٹیموں کے مابین میچ ہوا جس میں مظفرگڑھ کی ٹیم 28 پوائنٹس کے مقابلے میں 30 پوائنٹس حاصل کر کے میچ جیت لیا۔

نیزہ بازی کے مقابلے میں جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع سے آئے ہوئے گھڑ سواروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور شائقین گاڑیوں کی دوڑ کے ساتھ کبڈی اور  نیزہ بازی کے مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔