پٹرولیم کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں ، ملک مستحکم ہو رہا ہے؛سربراہ مولانا فضل الرحمان

36

سکھر،21نومبر(اے پی پی ): جی یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں ، ملک مستحکم ہو رہا ہے ، سعودی سربراه کا دوره عمرانی فتنے کے باعث منسوخ ہوا ۔

 ان خیالات کااظہار انهوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انهوں نے کہا کہ ہم نے چھ سات ماہ کے اندر پاکستان کو دوالیہ ہونے سے واپس لائے، محمد سلمان جس دن اسلام آباد آ رہے تھے اسی دن عمرانی دھرنا رکھا گیا جس کے باعث دوره منسوخ ہوا۔ پہلے ان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا ، یہ ایجنڈے کے تحت دھرنے لگ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سرکاری تعیناتی معمول کا کام ہے، اپنا مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے دفاعی اداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ گندی سیاست کی جڑ ایک ہی پارٹی ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں عمل دخل دینا نہیں چاہیے۔جب تک عمران خان ہے گندی ویڈیوز کی سیاست چلتی رہے گی۔انهوں نے کہا کہ اب پیٹرولیم کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں ، ملک مستحکم ہو رہا ہے۔