چنیوٹ؛ میاں افتخار حسین کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

13

چنیوٹ،25 نومبر (اے پی پی ): چئیرمین  پنجاب قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی میاں افتخار حسین کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی بمقام جھمرہ چوک آئیڈیل بیکری کے قریب سے شروع ہو کر ختم نبوتﷺ چوک میں اختتام پذیر ہوا،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مقررین  نے کہا کہ پاک فوج ہر وقت ملک وقوم کے دفاع کے لیےتیار رہتی ہے، ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے  ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا ہے۔