استبول، 26 نومبر (اے پی پی ):وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو یہاں زورلو اینرجیکی انتظامیہ کیساتھ ملاقات کی ہے ،ملاقات میں کلین انرجی کے اشتراک کے بارے میں بات چیت کی گئی۔کمپنی نے پہلے ہی پاکستان میں ہوا اور شمسی توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
زورلو ہولڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور زورلو انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابراہیم سنان اور بیرون ملک منصوبوں کے ڈائریکٹر نے ملاقات میں شرکت کی۔











