اوکاڑہ: اسیران جیل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکےمعاشرے کا مفید شہری بنانا میری اولین ترجیح ہے، ساجد بیگ

25

اوکاڑہ،29نومبر (اےپی پی): سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ساجد بیگ نے کہا ہے کہ میں نے چارج سنبھالتے ہی اپنی ترجیحات پر کام شروع کردیا جن میں اسیران جیل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانا میری اولین ترجیح ہے۔اسیران جیل کے حقوق کا تحفظ، ان کو معیاری خوراک کی فراہمی اور صحت کی  بہترین سہولیات دی جاتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی پی سے تعارفی ملاقات کےموقع پرکیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ساجد بیگ نے بتایا کہ اسیران  کی ملاقات کے لئے وزٹر ایریا کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسیران کو بہتر زندگی کی طرف راغب کرنے کے لئے جیل میں سائیکالوجسٹ کی خدمات لی گئی ہیں جو اسیران کی ذہنی نشونما میں بہت موثرہے۔