ملتان۔4دسمبر (اے پی پی):ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری ہے اور اتوار کو چھٹی کے باوجود ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز اسٹیڈیم چمکانے میں مصروف رہے ۔ سٹیڈیم کے تمام پویلینز کی نشستوں کو واش کردیا گیا ہے اور سٹیڈیم کے داخلی گیٹس، بیرونی پارکنگ ایریا اور ملتان کرکٹ سٹیدیم آنے والی شاہراہ کو نکھارنے کا کام جاری ہے۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ٹیسٹ میچ کے دوران بھی صفائی کے انتظامات سرانجام دے گی۔