رحیم یار خان ، سپورٹس جمنازیم چیمپین شپ، 30تا34کلو گرام بوائز مقابلوں میں علی سہیل اول آّ گئے

41

رحیم یارخان، 04 دسمبر(اے پی پی): سپورٹس جمنازیم رحیم یار خان میں سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ 2022ء گرلز اینڈ بوائز تائیکوانڈو کی بہترین فائٹنگ مقابلوں کے رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری۔30تا34کلو گرام بوائز مقابلوں میں ایف ایف سی(ماچھی گوٹھ) کے علی سہیل نے اؤل، ملتان کے کامران اسرار نے دوئم اور حید آباد کے غلام مصطفی، رحیم یار خان کے صائم شہزاد نے بلترتیب سوئم پوزیشن حاصل کی۔35تا39کلو گرام ویٹ مقابلوں میں بہاولپور کے عزیر ثاقب نے اؤل، صادق آباد کے ابو عبیدہ نے دوئم اور کراچی کے سید احمد، رحیم یار خان کے ابوبکر اشفاق نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔40تا44کلو گرام ویٹ مقابلوں میں ایف ایف سی(گوٹھ ماچھی) کے عبداللہ کاشف نے اؤل، لاہور کے شاہ ویز مومن نے دوئم، رحیم یار خان کے عبداللہ اشفاق اور گوجرانوالہ کے شاہ زین مومن نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔45تا49کلو گرام ویٹ مقابلوں میں گوجرانوالہ کے شاہ زیب بٹ نے اؤل، رحیم یار خان کے محمد مبشر نے دوئم، سرگودھا کے توحید نے اور گوجرانوالہ کے ہارون بٹ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔50تا54کلو گرام ویٹ مقابلوں میں بہاولپور کے سید کاشان بخار ی نے اؤل، کراچی کے یاسر نے دوئم، سرگودھا کے توحید  اور گوجرانوالہ کے ہارون بٹ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔55تا60کلو گرام ویٹ مقابلوں میں گوجرانوالہ کے علی ریاض نے اؤل، ملتان کے زین عباس نے دوئم، خواجہ فرید یونیورسٹی کے جبران حیدر اور فیصل آباد کے علی حسن نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔61تا65کلو گرام ویٹ مقابلوں میں رحیم یار خان کے ابو بکر نے اؤل، گوجرانوالہ کے صارم بٹ نے دوئم، ایف ایف سی گوٹھ ماچھی کے حیدر علی اور سرگودھا کے زوہیب نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔67کلو گرام سے زائد ویٹ مقابلوں میں گوجرانوالہ کے سرمد منیر نے اؤل، رحیم یار خان کے سفیان امیر نے دوئم، خواجہ فرید یونیورسٹی کے شفیع اللہ اور ملتان کے مدثر یوسف نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ سونا قومی یکجہتی تائیکوانڈو جونیئر چیمپین شپ 2022ء مقابلوں میں دوسرے دن کے مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل (ر) احتشام گل ڈپٹی منیجر ایڈمن فوجی فرٹیلائزر نے میجر (ر) اعجاز سرور شمشیری، محمود اقبال وڑائچ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد خان کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز و انعامات تقسیم کئے۔