خیرپور: یوم ثقافت سندھ بھرپور انداز میں منایا گیا

43

خیرپور،04 دسمبر (اے پی پی): سندھ کے دیگر شہروں کی طرخیرپور میں بھی یوم ثقافت سندھ بھرپور انداز میں منایا گیا، جگہ جگہ ریلیوں کا انعقاد، روایتی ملبوسات، سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

یوم ثقافت سندھ کے موقع پر دن بھر میں ریلیوں کا سلسہ جاری رہا، مختلف مقامت پر ریلیاں نکالی گئیں، جن میں روایتی سندھی ملبوسات، اجرک، سندھی ٹوپی پہنے ہوئے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،پیدل، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل ان ریلیوں میں شامل مختلف شعبہ جات سے منسلک لوگ، بچے اورجوان روایتی سندھی لوک موسیقی اور گیتوں کی گونج میں گھومتے رہے۔