عوام ووٹ کے ذریعے نمائندے منتخب کر کے حکومت میں بھیجتے ہیں تاکہ وہ ملکی معا ملا ت کے بہترین فیصلے کریں؛ ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس

18

جوہر آباد، 07 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے کہا ہے کہ ریاست کے با شندے اپنے ووٹ کے ذریعے نمائندے منتخب کر کے حکومت میں بھیجتے ہیں تاکہ وہ ملکی معا ملا ت کے بہترین فیصلے کریں اور ان کی زند گیوں پر اثر انداز ہونے والے مسائل کا حل نکالیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس ڈ سٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ووٹر ز کے قومی دن کے سلسلہ مین ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار کااہتمام  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی سطح سے لے کر نیچے یونین کونسل سطح تک شناختی کا اجراء کروانے،ووٹ کے اندارج اور ووٹ کا سٹ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کریں نیز اس میں خواتین کی نمائندگی اور شرکت کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان،علاقہ او ر آ س پاس میں ان افرا د کے شنا ختی کا رڈ لازمی بنوائیں جنکی عمر 18سال تک پہنچ چکی ہے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا نے ووٹرز کے قومی دن کے منائے جانے کی غرض و غائت،اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے آ ئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی ذمہ داریوں،ووٹ کے اندراج اور درستگی،اسسٹنٹ رجسٹریشن آ فیسر ز کی تعیناتی اور سہولت سنٹروں کے قیام،مختلف فارموں کی دستیابی،اس پروگرام کو سکول اسمبلیوں میں آ گاہی دینے اور دیہا ت سطح تک پھیلانے کے بارے بتایا۔

الیکشن آفیسر اسامہ محمد علی نے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کرنے،حق رائے دہی کااستعمال،ووٹر ز ایجوکیشن پلان،ووٹ کادرست استعمال،عوام کے اعتراضات اور ان کا ازالہ کر نا،ویلیج کونسلوں کا قیام اور خواتین ووٹر ز کے اندراج بارے تفصیل سے آ گاہی دی سیمینار کے اختتام پر ڈ پٹی کمشنر میثم عباس کی قیادت میں ایک آ گاہی واک بھی کی گئی۔