پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانا ہے،محمدخالد

18

نارووال، 09 دسمبر( اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدخالدنے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کریں،ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں یہ لوگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ صارفین کی حق تلفی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے اور پرائس مجسٹریٹس اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےپرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب انجم،ڈاکٹرارشدوٹو،شیزہ رحمان اور ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزفوکل پرسن برائے پرائسزذیشان کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم ذیشان نیاز نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی ،گرانفروشوں کو کئے گئے جرمانے اور فیلڈ میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے کئے گئے دوروں سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اے ڈی سی آرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یکم دسمبرسے 8 دسمبر تک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر8ہزار768 انسپیکشنزکی گئی جن میں 548  دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر10لاکھ70ہزارروپے جرمانہ  کیاگیاجبکہ25مقدمات درج کیے گئے اور145 دوکانداروں کو پابند سلاسل کیاگیا اور کہا ضلع نارووال ریکنگ کے اعتبار سےچوتھےنمبرپررہا۔