پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، تیسرے دن کے کھیل سے قبل اسٹڈیم اور اطراف کی مثالی صفائی کر دی گئی

20

ملتان،11دسمبر(اے پی پی):پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن ہے، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز ہے، انگلینڈ 5 وکٹ پر 202 رنز کے ساتھ دوسری اننگز کا کھیل  آگے بڑھائے گا،تیسرے دن کے کھیل کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اسٹیڈیم کے تمام پولینز کو چمکا دیا ہے اور شہر سے کرکٹ اسٹیڈیم جانے والے روٹ کو پانی سے واش کردیا گیا ہے اور کرکٹ اسٹیڈیم کے واش رومز اور پارکنگ ایریا کی صفائی ستھرائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔