نوشہرہ ورکاں ، 11 دسمبر (اے پی پی ):پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کہا ہے کہ نشہ کا ہو شربا استعمال معاشرے کیلئے باعث تشویش ہے اور نشہ میں شراب کا استعمال جہاں انسانی جانوں اور صحت کی بربادی کا زریعہ بن چکا ہے وہاں میں اخلاقی بربادی بھی ہو رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں خالد اسلم جٹھول و دیگر شہریوں اور صحافیوں کی موجودگی میں شراب کے جاری پرنٹ جلا نے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی جانب سے نشہ کے خلاف نفرت اور آگاہی کے لیے شراب کے پرمٹ جلانے کے اقدام کو سراہا گیا اور انتظامیہ سے یہ توقع کی گئی کہ منشیات میں ملوث اور اس کوپھیلانے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین ایکشن جاری رکھ کر معاشرے کے ان ناسوروں کا خاتمہ کیا جائے۔
تقریب میں ایس ایچ او تتلے عالی، مقامی صحافیوں محمد وارث چیئرمین اور معززین علاق بھی شریک تھے۔











