اوکاڑہ؛ ماں بچے کی صحت اور ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

11

اوکاڑہ،11دسمبر(اے پی پی ):انٹیگریٹڈ میٹرنل نیو بورن اینڈ چائیلڈ ہیلتھ۔ پروگرام، محکمہ صحت اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام ” ماں بچے کی صحت اور ہماری زمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ مہار اختر حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا  کہ ضلع بھر میں غذائیت کا ہفتہ منایا گیا اور عوام کو آگاہ کیا گیا کہ صحت کے حوالے سے محکمہ کیا خدمات انجام دے رہا ہے ، نیوٹریشن ویک میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی مکمل سکریننگ اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا  ،دست کے شکار 5 سال سے چھوٹے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

 نیوٹریشن ویک کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز شاہ  نے کہا کہ  بچے کی زندگی کے پہلے دو سال متوازن غذا کے حوالے سے بہت اہم ہوتے ہیں اس عمر میں بچے کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کا عمل تیزی سے جاری رہتا ہے اس لئے مناسب اور بروقت غذا کا استعمال بچے کی صحت مند نشوونما کے لئے لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائیت کے اس ہفتے میں ضلع بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنھوں نے گھر گھر جا کر صحت عامہ کا پیغام پہنچایا ۔

 سیمینار میں اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میاں افضل کامیانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار اور  میڈم ثمینہ نے بھی خطاب کیا اور نیوٹریشن ویک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔