چنیوٹ، 16 دسمبر (اے پی پی): دسمبر 2014 کو ہونے والا سانحہ کو اگر دیکھا جائے تو اس جیسا درد ناک واقعہ نظر نہیں آتا،ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں یوم شہدا آرمی پبلک سکول پشاور کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد دی کریسنٹ سکول بوائز اور گرلزمیں کیا گیا۔سکول کے طلباء و طالبات نے اس موقع پر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ان شہداء کی یاد میں شمعیں اٹھا رکھی تھیں اور ان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
طلباو ء اور اساتذہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کی دلدل سے نکالنے کے لیے ہم سب کو ایک مٹھی میں ہونا لازمی ہے،تاریخ میں بڑے بڑے واقعات گزرے ہیں مگر 16 دسمبر 2014 کو ہونے والا سانحہ کو اگر دیکھا جائے تو اس جیسا درد ناک واقعہ نظر نہیں آتا۔اس دن کو دہشت گردوں نے قوم کے معصوم بچوں اور نوجوان طلباء پر بزدلانہ وار کر کے قوم کو لکارا۔
پرنسپل سٹیلا صدف نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ان معصوم ننھے فرشتوں کی شہادت کو رائیگاں نہ جانے دیا جائے یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ہم سب ایک ہو جائیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں۔ملک کو آپ جیسے نونہار طلباء وطالبات کی ضرورت ہے اپنی تمام تر توانائی اپنی تعلیم پر مرکوز رکھیں۔
پرنسپل سٹیلا صدف،وائس پرنسپل نائلہ زبیر اور سٹاف بھی طلباء اور طالبات کی الگ الگ تقاریب میں موجو د تھے۔











