فیصل آباد،19 دسمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز سینٹرل سارا لونی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔ جھنگ روڈ پر واقع مرچ چکی کو سرخ مرچ میں ملاوٹ کی بنا پر بند کر دیا گیا، مرچ چکیاں قبضے میں لے کر ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہ۔ دوسری کارروائی میں جج والا روڈ اور گلستان کالونی پر واقع ٹافیاں اور مٹھائیاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا گیا،صفائی کے انتہائی گندے حالات، ایکسپائرڈ اشیاء کی موجدگی اور لیبل پنجاب فوڈ ریگولیشن کے تحت نا ہونے پر پروڈکشن یونٹس کو اصطلاحات تک بند کر دیا گیا۔
غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کے 500 کلو سے زائد غیر معیاری گوشت بھی تلف کر دیا گیا۔ ویٹرنری سپیشلسٹ کی رپورٹ کے مطابق جانور غیر قانونی طور پر ذبح کیا گیا تھا۔











