ملتان،19 دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے انجمن تاجران کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔ وفد نے تجاوزات اور سکیورٹی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام بازاروں میں سیکورٹی کیلئے فول پروف پلان تشکیل دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کو ٹاسک دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کرکٹ میچز کے دوران تاجر برادری سے بھرپور تعاون کی توقع ہے۔











