رحیم یار خان ؛ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی بادامی کا دورہ، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کا معائنہ کیا

45

رحیم یار خان ،20دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے سبزی و فروٹ منڈی بادامی کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں پھلوں اورسبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور پھلوں و سبزیوں کی ریٹ لسٹ کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کسان پلیٹ فارم پر جا کر سبزی فروخت کرنے والے مقامی کسانوں سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی میں گنجائش سے زائد آمد و رفت ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، مشکل وقت ہے ہمیں چاہیے کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی رسد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیاز کی مقامی فصل مارکیٹ میں آنے سے نرخوں میں کمی آئے گی ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹ میں مقرر کردہ قیمتوں پر سبزی و پھلوں کی فروخت یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں گنجائش سے زائد آمد و رفت تشویش کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کی جلد از جلد منتقلی یقینی بنائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ  ای اے ڈی اے مارکیٹنگ دو روز میں سبزی و فروٹ منڈی کی منتقلی کے حوالہ سے کمیٹی اجلاس کریں تاکہ سبزی و فروٹ منڈی کی مقررہ جگہ پر منتقلی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس موقع پر ای اے ڈی اے مارکیٹنگ سمیع اللہ چوہدری، ڈی او انٹر پرائز عماد الدین ہمراہ موجود تھے۔