نارووال ،20دسمبر( اے پی پی): صوبائی زکوٰة انتظامیہ پنجاب لاہور کی ہدایت پر دفتر ضلعی زکوة کمیٹی نارووال میں”زکوٰة ڈے“ منایا،اس موقع پرڈی زیڈ اوکی سربراہی میں جملہ سٹاف،آڈٹ سٹاف، فیلڈ زکوۃ کلرکس کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔
ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر محمد ظہیر اشرف نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زکوۃ کے پروگرامزکےمتعلق اپنے حلقہ کے چیئرمین مقامی زکوۃ کمیٹی اور صاحب حثیت لوگوں کو محکمہ زکوۃ کی سکیم بارے آگاہی دیں اورانکو ترغیب دیں کہ اپنی زکوۃ رضاکارانہ طور پر محکمہ کے مجوزہ اکاؤنٹس میں جمع کروائیں، تاکہ محکمہ کی سکیمز کومزید بہتر انداز سے چلایا جاسکے.
ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر نے مزید بتایا کہ محکمہ زکوۃ بیوہ،یتیم،معذور،نابینا افراد کو گزارہ الاؤنس جاری کرتا ہے، مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو کو فنڈذ کا اجراء کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق طلباء/طالبات کو VTIs,ایجوکیشن جنرل،دینی مدارس کی مد میں وظائف کا اجراء بھی کرتاھے۔
ڈی زی او نے مزید بتایا کے زکوٰۃڈے کے موقع پر منیجر شہزادہ نارووال، ڈی او سول ڈیفنس نارووال، پرنسپل رائل کالج نارووال، مینجر ھونڈا موٹرز نارووال، مالک فرسٹ ایڈ میڈیکل سٹور نارووال ،منیجر بنک آف پنجاب نارووال سے ملاقات بھی کی گئی اور ان سے اوردیگر صاحب حثییت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة کی ادائیگی کیلئے حکومت کے نظام زکوٰة پر اعتماد کرتے ہوۓ غریب اور نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کیلۓ اپنی زکوة رضاکارانہ طور پر محکمہ زکوة کے مقرر کردہ بنک اکاؤنٹس میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوۃ کی سکیموں کو مزید بہتر انداز سے چلایا جاسکے۔
زکوۃ ڈے کے موقع پر پمپلٹ بھی تقسیم کیے گئےاوردفتر سے جسڑ بائی پاس تک واک بھی کی گئی۔











