ملتان، 22 دسمبر(اے پی پی ):جنوبی پنجاب پولیس آفس کی جانب سے سابق سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق، سیکرٹری لائیو سٹاک،کمشنر ملتان، آر پی اوز بہاولپور،ڈی جی خان، ڈی آئی جیز محمد سلیم، شاہد جاوید، گوہر مشتاق بھٹہ، سیشن جج ملتان، سی پی او ملتان، ڈی جی پی ایچ اے، اے ڈی جی آئی بی، بی زیڈ یو، ایگریکلچر اور نشتر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، آئی جی (ر) اختر گرچانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ،ایکسئین بلڈنگ،اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی راؤ نعیم، ایس پی رانا اشرف اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ تمام افسران نے ڈی آئی جی خرم شہزاد کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کی خواہش کی۔
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کو خراج تحسین پیش کرنا اور شاندار طریقے سے الوداع کرنا افسران کی محنت اور ایمانداری کو تسلیم کرنا مراد ہوتا ہے، خرم شہزاد نے ملتان میں تعیناتی کے دوران سیکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور امن و امان قائم کرنے کیلئے مثالی اقدامات کیے، انٹرنیشنل کرکٹ سیریز اور دیگر پر حساس مواقعوں پر سیکیورٹی انتظامات ایک شاندار مثال تھے۔ انہوں نے کہا کہ خرم شہزاد انتہائی پروفیشنل اور محنتی آفیسر ہونے کے ساتھ ایمانداری کی مثال ہیں، نوجوان افسران کیلئے ایک ماڈل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے تقریب میں بیٹھے نوجوان افسروں کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی خرم شہزاد سے آپ کو سیکھ کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے، محنتی افسران ہر مقام پر قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
ڈی آئی جی خرم شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں تعیناتی کے دوران انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کی کوشش اور ملتان کے لوگوں کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی اور تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی شاندار الوداعی تقریب آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
اختتام تقریب پر ایڈیشنل آئی جی نے خرم شہزاد کو یادگاری شیلڈ











