ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیشن کی زیرصدارت اجلاس،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کے سفیرکی حیثیت رکھتے ہیں،ڈاکٹرتوقیربابر

13

نارووال، 22دسمبر(اے پی پی): ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیشن ڈاکٹرتوقیربابرکی زیرصدارت اجلاس،سیکرٹری اوورسیزکمیشن/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)محمدخالد کے علاوہ ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،ممبرپیرسیدذاکرحسین،خاتون  ممبرنذیراں بی بی،ڈی ایس پی لیگل انسپکٹر محمد زبیر،ریونیوآفیسرمحمداکرم میڈیاکوآرڈینیٹرمحمدآصف اورنمائندہ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں کے بارے سماعت کی گئی اوران کے  فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کی گئیں۔ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیشن  ڈاکٹرتوقیربابراوراے ڈی سی آر محمدخالد نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ہمارے ملک کے سفیرکی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی مشکلات کوفوری آزالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔