ملتان؛کرسمس کے پیش نظر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات

13

ملتان، 24دسمبر(اے پی پی):کرسمس کے پیش نظرملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔رضا آباد اور جمیل آباد میں صفائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کرسمس بازار سجادئے گئے ہیں۔

شہر میں واقع گرجا گھروں کے اطراف میں صفائی انتظامات کئے جارہے ہیں ،گرجا گھر جانیوالے راستوں پر صفائی اور پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ کی جارہی ہے۔

شہر میں واقع مسیحی برادری کی رہائشی کالونیوں میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔کرسمس کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مسیحی ورکرز کی تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کردی ہے۔