اوکاڑہ؛ ڈی پی او نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹااور تحائف تقسیم کئے

16

اوکاڑہ،24دسمبر(اے پی پی ):‏ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن محمد فرقان بلال کی جانب سے کرسمس تہوار کی آمد پر اوکاڑہ پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے مسیحی برادری کے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او  نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں عیدی و تحائف کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔