مری،25 دسمبر(اے پی پی ):مری میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جزبہ سے منایا جا رہا ہے، کرسمس کی مرکزی تقریب سینٹ مارگیٹ یونین چرج مال روڈ میں جاری ہے جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب میں مسیحی برادری کے پادری نے ملک کی سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ سب اقوام ملکر صلح سلامتی سے رہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹیں اور ایک دوسرے کے کام آئیں ۔
تقریب میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔چرچ میں سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کی نگرانی ایس ڈی پی او مری خود کر رہے ہیں۔











