مری،25دسمبر(اے پی پی):مری آرٹ کونسل میں یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ مری نے افتتاح کیک کاٹ کر کیا۔ اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مری، سینئر سیٹزن مری مسعود بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل مری محمد شکور تھے۔
آرٹ کونسل میں نمائش کے بعد تعمیر نو ڈرامہ بھی پیش کیا گیا، ڈرامہ میں قائد اعظم کی ذندگی اور سیاسی زندگی کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔اسکے علاوہ ملک پاکستان کے آج کل کے حالات و واقعات، ملک میں کرپشن، غربت کے خاتمے اور ملکی حالات و واقعات پر مبنی مرکزی کردار ادا کیے گئے جس کو آرٹ کونسل میں موجود لوگوں نے خوب سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔











