وہاڑی ،25 دسمبر (اے پی پی ):ضلع وہاڑی میں مسیحی برادری کی جانب سے مذہبی تہوار کرسمس جوش و جزبے سے منایا گیا ۔ضلع وہاڑی کے مختلف گرجا گھروں کو برقی قمقموں اور لائٹنگ کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا اور گرجا گھروں کے باہر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔چرچز میں پاکستان کیلئے امن اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئیں۔











