چنیوٹ،02جنوری(اے پی پی):میونسپل کمیٹی ہال میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری لگائی گئی اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونو عمران عصمت پنوں،اسسٹنٹ کمشنربلال بن عبدالحفیظ نے بھی مسائل سنے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور حل طلب درخواستوں کو موقع پرنمٹایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں نے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کیں۔
تحصیل لالیاں اور بھوانہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ دوسری ریونیو عوامی خدمت کچہری منگل 3جنوری کو ہوگی۔











