ملتان شہر کی صفائی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے جس سے نمٹنے کے لئے ٹیم ورک کی طرح کام کیا جائے گا ؛سی ای او شکیل احمد بھٹی

18

 

ملتان، 02جنوری)اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے تعینات ہونیوالے سی ای او شکیل احمد بھٹی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے جس سے نمٹنے کے لئے ٹیم ورک کی طرح کام کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کمپنی انتظامیہ کی جانب سے دی جانیوالی پہلی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ  شہر اولیاء میں تعیناتی ایک اعزاز ہے۔

سی ای او شکیل احمدبھٹی نے کہا کہ ملتان شہر کی صفائی میں بہتری میری پہلی ترجیح ہے اور سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلکشن سے صفائی مسائل پر قابو پایا جائے  جبکہ اس مقصد کے لئے کمپنی کو صفائی کے حوالے سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور انفراسٹرکچر میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کمپنی کی مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انفراسٹرکچر میں اضافے سے ہی شہر سے ویسٹ کلیکشن میں اضافہ ہوگا جس سے خوبصورتی کے لحاظ سے شہر کا رخ ہی بدل جائے گا۔

اجلاس میں سی ای او کو کمپنی مینئول، بی او ڈی اور صفائی آپریشن بارے بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ صفائی مانٹیرنگ کے لئے شہر کو 16 سیکٹرز اور4 زون میں تقسیم کیا گیا ہے.اجلاس میں مشینری، ہیومن ریسورس، ورکشاپ، پارکنگ یارڈز،لینڈ فل سائیٹ، عارضی سٹوریج  پوائنٹس،ہیلپ لائن 1139 اور کمپلینٹ پورٹلرز بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کمپنی سیکرٹری کبیرخان، چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر، کمپنی منیجرز  عقیل احمد،محمد عمران خان، انوارالحق، فہیم لودھی، آصف شبیر اور عمر فاروق موجود تھے۔