سالانہ بھل صفائی ،سکھر بیراج سے نکلنے والی نہریں   6 تا 20 جنوری تک بند رکھی جائیں گی

11

سکھر ،2جنوری  (اے پی پی):سکھر بیراج سے نکلنے والی نہریں سالانہ بھل صفائی کے سلسلے میں  6 تا 20 جنوری تک بند رکھی جائیں گی ۔ چیف انجنیئر سکھر بیراج کی جانب سے جاری  اعلامیہ کے مطابق جن نہروں کو بند کیا جائے گا ان میں  نارتھ ویسٹ كینال ، دادو كینال ، خیر پور فیڈرایسٹ كینال ، خیر پور فیڈر ویسٹ كینال ، روہڑی مین كینال اور نارا کینال شامل ہیں ۔ سکھر بیراج سے نکلنے والی كینالز کے تمام کاشتکاروں اور کسانوں کو مطلع  کیا جاتاہے کہ 6 جنوری سے مذكوره کینالوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی ۔