ملتان،04 جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے گراں فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کو جرمانے اور گرفتاریوں کی ہدایت بھی جاری کی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو منڈیوں کی مانیٹرنگ اور سپلائی موثر بنانے کا بھی ٹاسک دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ لاگو کئے جائیں جبکہ پولٹری سمیت گوشت کی قمیتوں میں غیر معمولی اضافے پر کڑی نظر ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑے ذخیرہ اندوزوں کو جرمانوں کے بجائے جیل بھجوایا جائے۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کڑے احتساب کا حکم بھی دیا۔











