سکھر؛ کمرشل آفیسرریلویز محسن علی کااچانک روہڑی ا سٹیشن پر چھاپہ،ڈائننگ کارز میں غیر معیاری اشیا ضبط کر لی گئیں

21

سکھر،04جنوری(اے پی پی):ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے سکھر کی خصوصی ہدایات پر نئے تعینات ہونے والے ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے سکھر محسن علی سیال نے ڈویژنل انسپکٹر آف ایس ٹی ایز اور اپنی اسپیشل ٹیم کے ہمراہ رات گئے اچانک روہڑی ا سٹیشن پر چھاپہ ماراکراسٹیشن پر تمام عملے کی حاضری چیک کی اور اسٹیشن پر صفائی کی صورتحال کو بھی دیکھا گیا۔اسٹیشن پر موجود اسٹالز اورریسٹورنٹ کو بھی چیک کیا گیا، کچھ اسٹالز کے مالکان کو خلاف قوائد کام کرنے پر جرمانے کئے گئے اورکچھ اسٹالزمالکان کووارننگ جاری کی گئی۔

ادھر اسٹیشن پر موجود وردی میں ملبوس کمرشل سٹاف سے مختلف سوالات بھی کئے گئے اور انکو معزز مسافروں کو ہر ممکن مدد کی فراہمی کی خصوصی ہدایات بھی دی گئی۔ اس دوران کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس، سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی ڈائننگ کار کو چیک کیاگیا، پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے غیر منظور شدہ اشیاء کو ضبط کرکے انکو موقع پر تلف کردیا گیا اور ان ڈائننگ کارز کو جرمانے عائد کرکے انکی رپورٹ مزید کارروائی کے لئے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور ارسال کردی گئی۔