وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ہدایت اللہ خان سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

23

اسلام آباد،4جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ہدایت اللہ خان کے گھر گئے اور والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ وزیرِ اعظم نے سینیٹر ہدایت اللہ خان کے مرحوم والد حاجی پیر محمد خان کی بلندیِ درجات اور ان کے اہلِخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔